Share of Woman in Islam (URDU)

1
90

اسلام میں عورت کو وراثت میں آدھا حصّہ کیوں ؟؟؟

اسلام میں عورت کی آدھی گواہی کیوں ؟؟

سچ کہوں اس طرح کے سوالات نے جان عذاب میں ڈال دی ہے ۔۔۔

اچھا یہ سوال کرتا کون ہے ؟؟

وہ خواتین / مرد حضرات جن کو گھر میں کوئی مُنہ نہیں لگاتا ۔۔ اور جن کو صحیح سے وضو نہیں کرنا آتا پر فیس بُک پہ مُولانا بنے بیٹھے ہیں ۔۔۔

اوہ عقل کے اندھوں !! زرا قرآن کھول کے سورہ النِسا پڑھو اُس میں صاف لکھا ہے ۔۔ عورت کو وراثت میں سے آدھا حصّہ ملے گا ۔۔ ( یعنی بھائی کو دو تو بہن کو ایک ) یہاں تک کی بات تو آپ سب نے یاد کر لی ۔۔ اب آگے بھی تو چلو ۔۔ سورہ النِسا میں ہی لکھا ہے کہ ” بیوی کا بھی میاں کی جائیداد میں حق ہے ” یعنی ایک عورت اگر باپ سے لے رہی ہے تو میاں سے بھی تو لیتی ہے ۔۔۔ ہے ناں !!!۔۔۔۔ تو اسطرح اسلام عورت کی حق تلفی کہاں کر رہا ہے؟؟؟

اب مسئلہ یہ ہے کہ لڑکی شادی کر کے سُسرال آئی تو باپ نے تو آدھا دئے دیا پر جب شوہر کی حصّہ دینے کی باری آئی تو وہ نہیں دیتا۔۔ کیوں جی ۔۔ ساری زندگی عورت آپکی خدمت کرے گھر سنبھالے ۔۔ بستر گرم کرے ۔۔ اور جب اُسے جائیداد میں حصّہ کی باری آئے تو چند گالیاں اور کبھی جذباتی ھتیا چار ۔۔۔

۔۔ اور کبھی باپ بھائی حصّہ نہیں دیتے ۔۔ یہ کہہ کر بیٹی کو چپ کرا دیتے ہیں کہ ” بخش دئے “۔۔۔

جب کے الّلہ ( سبحان و تعالٰی ) کا حکم ہے کہ ” اپنی بہن کو اُس کا حق دو اُس کے چور نہ بنو ” اور شادی کے بعد بھی اُس کے سر پہ ہاتھ رکھو “

ٹھیک ہے عورت کی مرضی اپنا حق لے نا لے ۔۔۔ اس کو بخشے اُس کو ۔۔۔ اُس کی مرضی ۔۔۔ پر اسلام نے تو حق دیا ہے نا ؟؟ اب ان سب باتوں میں اسلام کو کیوں لایا جاتا ہے ؟؟؟

” کہ عورت کو اسلام وراثت میں آدھا حصّہ دیتا ہے “

ہمت کرو اور بیوی کو حق دو اُس کا ۔۔!!

اب آگئی بات ” عورت کی گواہی کی ” توبہ ہے آپ سب کیا پڑھے لکھے جاہل ہیں ؟؟

ایک منٹ کے لئے سوچیں کتنی بار آپ کی غلطیوں پہ آپ کی ماں / بہن / بھابی یا گھر کی کسی بھی عورت نے پردہ ڈالا ہے ؟؟ کبھی باپ نے غلطی پہ پردہ ڈالا ؟؟ نہیں

%99 والد ایسے ہیں جو آپ کی بھلائی کے لئے آپ کی غلطی کو نظر انداز نہیں کرتے ۔۔۔ جب کے ایک عورت ممتا / ترس / رحم اورخُدا خوفی کو سامنے رکھتے ہوئے بڑی سے بڑی غلطی کو نظر انداز کر دیتی ہے ۔۔۔

عورت کو الّلہ ( سبحان و تعالٰی ) نے نرم دل کا مالک بنایا ہے ۔۔۔ معاف کرنا اُس کے خمیر میں ہے ۔۔ اسلئے وہ نازک حالات میں سخت فیصلے نہیں کر سکتی ۔۔۔۔%99 کا یہ ہی حال ہے ۔۔۔

جاؤ جناب ! پہلے اسلام کو اچھے سے سمجھ لو پڑھ لو۔۔۔ پھر تنقید کرنا ۔۔۔

Read this blog in English HERE

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY