میری نظر میں ایک طوائف ‘ رکھیل رنڈی اور بازارو عورت کی بہت عزت ‘ احترام ‘محبت اور عقیدت ہے ۔۔۔
اگر یہ سب کچھ میں ایک سیاستدان’ بییورکریٹ ‘ خان صاحب ‘ چودھری ‘ سردار ‘ سائیں ‘ نام نہاد مولوی ‘ پیر بابا اور شرفا اعلٰی کے لئے نہیں محسوس کرتی تو صاحب اس میں غلط کیا ہے ؟؟؟
بخدا ایک ماں’ بیٹی ‘ بہن کو چوراہے پہ لانے والے یہ ‘ اُن کی روح کی دھجیاں اُڑانے والے یہ ‘ اِن کی عصمت کو پیروں میں روندنے والے یہ ‘ اپنے پانچ چھ منٹ کی بھوک کے لئے ان کو نوچ کھانے والے یہ ‘ اپنی انا و عزت کو بچانے کے لئے ان کی بَلی دینے والے یہ ‘ اپنی بیٹی کی عمر کی بچی کو عورت بنانے والے یہ !!
ارے صاحب ان کی سوچ گھٹنوں سے کوئی دس ‘ پندرہ انچ اوپر سے شروع ہوتی ہے اور سر تک آنے سے بہت پہلے ناف کے دائیں بائیں ختم ہو جاتی ہے ۔۔۔ اور ایسی سوچ رکھنے والوں کو اکیس کارتوسوں کی سلامی وہ بھی چلئے ہوئے ۔۔۔
تو اب بتاؤ یہ کہاں سے عزت کے قابل ہو گئے ؟؟
ارے جناب میرا بس چلے تو سرِبازار ان کی بولی لگاؤں !!