اُف! شکر ہے کچھ کام ختم ہوے اب آرام سے چاۓ پی جائے … یہ سوچتے سوچتے بیٹھی ہی تھی چاۓ لے کر کے دروازے کی گھنٹی بجنے لگی … نہ چاہتے ہوے اٹھی دروازہ کھولا تو ڈاکٹر …میری خالہ کا لال ، یہ موٹی موٹی آنکھیں جیسے کسی ٹرک ہیڈ لائٹ … چھوٹے چھوٹے سے بال ،،عجیب تیکونہ سا ماتھا … ہونٹ اتنے باریک کے لگے دو حاشیے لگے ہوں…لمبی اور ٹیڑھی سی پتلی ناک … اتنا گور چٹا کے ہاتھ لگانے سے میلا ہو …
تم اس وقت ..؟؟ میں نے سلام دعا کو تاک پہ رکھتے ہوے پوچھا …
ہاں میں.. کیوں میں نہیں آ سکتا ..میری خالہ کا گھر ہے بی بی …. مجھے نظر انداز کرتے ہوے آ کر کے میری ہی چاۓ پینے لگا…
خیر میں ایک اور کپ لے کر کے آگیی .. ٹی وی پہ پاکستان کا کرکٹ میچ چل رہا تھا … جو مجھے نہایت ناگوار گزر رہا تھا ،میچ بھی اور ڈاکٹر کا بےوقت آنا بھی ..
پر مجال ہے جو کسی کو فرق پڑتا ہو ..
ڈاکٹر نے کپ نیچے رکھتے ہووے کہا !! میری بے زاری کا اندازہ لگا لیا تھا شاید اسی لیا پوچھا کہ ”تمہیں لگتا ہے کے نجم سیٹھی کو کرکٹ سے کوئی لگاؤ ہے؟؟
میں اس اچانک سوال پہ کچھ حیران ہوئی اور بولی ” نہیں نہیں ہے لگاؤ پر اتنا جتنا ایک دلال کو گاہک سے ہوتا ہے …
توبہ کر بی بی ایسا کہنا مناسب نہیں تم کیا جانو نجم سیٹھی کا کرکٹ سے کیسا تعلق ہے؟؟
جانتی ہوں ڈاکٹر ..” ناجائز تعلق ہے ..”
وہ ایک دم چونکا ..اس سے پہلے کے وہ کچھ کہتا میں ہی بولی ..” دیکھ ڈاکٹر جو تعلق پیسے دے کر کے استوار رکھا جاے وہ جائز نہیں ہو سکتا…”اب خود بتاؤ کرکٹر کے گھر والوں نے کھل کے دی ہو گی ”…
ارے کم بخت مارے میں رشوت کی بات کر رہی ہوں….
یا سن کر چند لمحوں کے لیے ہی سہی پر ڈاکٹر چپ ہو گیا… پر چند لمحوں کا سکوت تباہ کرتے ہووے بولا ” اچھا عمر اکمل کو دیکھا ہے ؟؟ کتنا کمال کا کھلتا ہے !!
ارے ہاں وہ وکٹ کیپر …ارے دفع کرو اسے غیر مہذب لوگوں کی بات کرنا مجھے پسند نہیں … میں نے شان بےنیازی سے کندھے اچکاے …
ڈاکٹر کی پرشانی دیکھ کر میں بولی ..”سن .کبھی اسے گراؤنڈ میں کھڑے دیکھا ہے .. باخدا مردوں کی نرگس لگتا ہے ” وہ تو پھر پکٹر لیتی ہو گی طریقہ سے ،،اسے سے نہیں پکڑا جاتا …
ڈاکٹر کا چاۓ کا گھونٹ لیتے منہ جلا لیا اور سمبھلتے ہوے بولا .. ” کیا ؟؟ ”
اف کم عقل میں گیند کی بات کر رہی ہوں … میں نے اسکی سوچ پہ سر پکڑ لیا ….
چاۓ پی بی بی وہ بھی ٹھنڈی کر کے میرا تو منہ جل گیا تیری بات سن کر ..ڈاکٹر میری بات سن کر بولتا چلا گیا ….
ویسے ڈاکٹر ایک بات بتاؤں .. ” احمد شہزاد ” کیا کمال کا بندہ ہے..پتہ نہیں کس جاہل نے اسے کرکٹ کا مشورہ دیا ..ورنہ جتنی وہ سلفی لیتا ہے اسے تو بالی ووڈ میں ہونا چاھیا تھا ..پر اسے خیال رکھنا چاہیے ،، آفریدی ایک پٹھان ہے اور اس سے اتنی رفاقت … نہ بیبا یہ مناسب نہیں …
بس اتنا سننا تھا کے ڈاکٹر نے چاۓ کا کپ ٹیبل پہ رکھا … خالہ کو سلام دینے کا کہا اور لاحول پڑتا نکل گیا…
میں نے شکر کیا اور چینل بدل دیا …….