More

    اک عام آدمی

    یہ وہ اصلاحات ہیں جن کو ہم سنتے ہیں اور بڑی آسانی سے نظر انداز کر دیتے ہیں. آج کل اک عام آدمی کے بھی کی اقسام ہیں.
    اک ایلیٹ کلاس سے تعلّق رکھنے والے کے لئے ہر وہ شخص اک عام آدمی ہے جو رتبے میں مال و دولت میں اس سے کم ہے.
    اک مڈل کلاس کے لئے ہر وہ شخص عام آدمی ہے جو اس کے دفتر میں چاۓ ، فائلز اور اسی طرح کے چھوٹے موٹے کام کرتا ہے. الغرض ہر اک کے لئے اس سے چھوٹے قد والا “عام آدمی “ہے.

    اک عام آدمی کی زندگی دو وقت کی روٹی اور چند بنیادی ضروریات کو پورا کرتے گزر جاتی ہے. اس کی خوشی اس بات میں پوشیدہ ہوتی ہے کے اس کا بچہ پیٹ بھر کے کھانا کھا کر سو جاۓ.

    اسے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ منصور اعجاز کے آنے سے میمو گیٹ کا کیا فیصلہ ہو گا ، عمران خان کے آنے سے ملک میں انقلاب آئیگا یا ملک کے حالات ویسے ہی رہینگے.

    پر اک پل کے لئے سوچئے کے ” کسی کی نظر مے کوئی بھی عام آدمی نہیں ہیں” الله سبحان وتعالیٰ کی نظر مے کوئی بھی عام آدمی نہیں ہے. عقل ا ناسک اکثر یہ سوچنے پہ مجبور کرتی ہے کہ ” اے انسان ! تو کس بات پہ اکھڑتا ہے ؟ تو کیا ہے ؟
    زمین سے صرف چند فٹ کے اوپر ہی تو ہے. اور زمین بھی ایسی کے جو اس نظام کا سب سے چھو ٹا سیارہ ہے اور نظام بھی ایسا جو اس کائنات اس نظام شمسی کا سب سے چھوٹا نظام …

    انسان کی حیثیت اور اوقات اک اس چھوٹے سے جراثیم کی مانند ہے جس و بنا میکروسکوپ کے نہی دیکھا جا سکتا.
    کاش ! کاش ! ہم سے سمجھ جائے کہ عام آدمی ہے کون ؟
    مگر اک پل کو غور کرو تو عام آدمی ہیں کون؟
    وہ شخص جس کے بنا آپ کا نظام ے زندگی درہم برہم ہے.
    آپ کا کوئی کام وقت پہ نہیں ہوتا.
    وہ لوگ جو ائر کنڈیشن میں گھومتے ہیں اور اک شاندار آفس میں کام کرتے ہیں اور انکے واپسی پر اک محل انکا انتظار کرتا ہے وہ کیا جانے کے عام آدمی کیا ہے …
    حقیقت میں دیکھا جائے تو یہ عام آدمی قوم کا سرمایا اور اصلی زندگی کا ہیرو ہے.

    کوہلوں کے بیل کی طرح صبح سے شام تک کام کرنے والا یہ عام آدمی اس بات سے بے خبر ہے کے روز مرہ کی کاموں میں اس کی زندگی ختم ہوتی جا رہی ہے . یہ اک عام آدمی کی زندگی ہے اور اک بار اپنے اندر جآنکھ کے دیکھئے تو یہ آپکو اپنی کہانی لگےگی..

    اک محب وطن پاکستانی …

    Latest articles

    Related articles

    Leave a reply

    Please enter your comment!
    Please enter your name here